ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب کے وزیر نے کہا، سدھو کابینہ سے استعفیٰ دیں

پنجاب کے وزیر نے کہا، سدھو کابینہ سے استعفیٰ دیں

Sat, 01 Dec 2018 23:58:17    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،یکم؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب کے وزیر کابینہ اور سینئر کانگریس لیڈر سیر راجندر سنگھ باجوا نے نوجوت سنگھ سدھو پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے سدھو کو پنجاب کابینہ سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے۔باجوا نے کہا کہ یہ بات بالکل صاف ہے کہ پنجاب میں ہمارے لیڈر، ہماری پارٹی کے لیڈر سی ایم کیپٹن امریندر سنگھ ہی ہیں لیکن اگر سدھو انہیں اپنا لیڈر نہیں مانتے یا خود کو ان سے بڑا مانتے ہیں تو انہیں کابینہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ باجوا نے کہا کہ راہل گاندھی سدھو جو بھی ذمہ داری سونپے اسے انہیں نبھانا چاہئے۔باجوا نے نوجوت سنگھ سدھو کو کم بولنے اور کام زیادہ کرنے کی نصیحت بھی دی اور کہا کہ وہ آہستہ آہستہ چلیں۔انہوں نے کہاکہ ہو سکتا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کے خواب بڑے ہوں، لیکن وہ پورے اسی و قت ہوں گے جب ود اپنے الفاظ پر غور کریں گے اور آہستہ چلیں گے۔ باجوا نے کہاکہ یہ سب کو پتہ ہے کہ میرے، کیپٹن امریندر سنگھ، سدھو کے اور پوری کانگریس پارٹی کے کیپٹن راہل گاندھی ہی ہیں۔لیکن پنجاب میں کانگریس اور حکومت کے لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ ہی ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے نوجوت سنگھ سدھو نے کیپٹن امریندر سنگھ کو اپنا کیپٹن نہ ماننے کی بات کہی ہے تو ایسی حالت میں انہیں کابینہ کو چھوڑ دینا چاہئے۔غور طلب ہے کہ کرتارپور صاحب کوریڈور کے سنگ بنیاد پروگرام میں پاکستان جانے کے معاملے پر بنگلور میں نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کو کہا تھا کہ انہیں راہل گاندھی نے ہی پاکستان بھیجا تھا۔انہوں نے کہاکہ میرے کپتان راہل گاندھی ہیں، انہوں نے ہی بھیجا ہے ہر جگہ۔سدھو نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے مجھے پاکستان جانے سے منع کیا تھا۔لیکن تقریباً20 کانگریسی رہنماؤں اور مرکزی قیادت کے کہنے پر میں پاکستان گیا تھا۔پنجاب کے وزیر اعلی میرے والد کی طرح ہیں۔میں ان سے پہلے ہی بتا چکا تھا کہ میں پاکستان جاؤں گا۔میرے کپتان راہل گاندھی ہیں اور سی ایم صاحب کے کپتان بھی راہل گاندھی ہیں۔


Share: